ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شمالی کرناٹک کو علاحدہ ریاست بنانا ناگزیر:سری راملو

شمالی کرناٹک کو علاحدہ ریاست بنانا ناگزیر:سری راملو

Sat, 21 Jul 2018 00:29:27    S.O. News Service

بنگلورو،20؍جولائی(ایس او نیوز) بلاری کے سابق رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی بی سری راملو نے یہ متنازعہ بیان دیا ہے کہ شمالی کرناٹک کو علاحدہ ریاست بنانا ناگزیر ہے۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے شمالی کرناٹک کے ساتھ جس طرح کا سوتیلا سلوک برتا جارہاہے اسے دیکھتے ہوئے شمالی کرناٹک کو الگ ریاست بنا دینا بہتر ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے حال ہی میں جو بجٹ پیش کیا اس میں شمالی کرناٹک کو یکسر نظر انداز کردیا گیا ہے۔ اسی لئے انہوں نے طے کیا ہے کہ علاحدہ شمالی کرناٹک ریاست کی تحریک کی وہ خود قیادت کریں گے۔ پچھلے کئی دہائیوں سے شمالی کرناٹک خاص طور پر حیدرآباد کرناٹک علاقوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ کی طرف سے ان علاقوں کے لئے بجٹ میں کوئی نیا منصوبے وضع نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ کرناٹک کی ترقی اگر یقینی بنانا ہے تو اسے الگ ریاست بنانا پڑے گا بصورت دیگر اس علاقے کی ترقی ناممکن ہے۔


Share: